ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں مسلمان دباؤ کا شکار یورپی یونین پارلیمنٹ کا اظہار تشویش

ہندوستان میں مسلمان دباؤ کا شکار یورپی یونین پارلیمنٹ کا اظہار تشویش

Fri, 09 Oct 2020 15:18:57    S.O. News Service

برسلز،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) یورپی یونین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے، بھارت انسانی حقوق سے متعلق وعدوں کی پاسداری کرے۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر یورپی یونین پارلیمنٹ سب کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پر سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت میں حکومتی پالیسیوں سے اقلیتیں خصوصاً مسلمان دباؤ میں ہیں۔رکن پارلیمنٹ ماریا ایرینا کا کہنا تھا کہ بھارت میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے، بھارت انسانی حقوق سے متعلق وعدوں کی پاسداری کرے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں حکومتی ناقدین کو سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے، ہندوستان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کو دفتر بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔یورپی یونین پارلیمنٹ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں، انسانی حقوق کو بھارت اور یورپی یونین کے درمیان مکالمے کا حصہ بنایا جائے۔


Share: